Saturday, September 5, 2020

 

یرغمال پاکستان

ایک بات تو طے ہے جرنیلوں نے پاکستان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ قمر باجوہ نے بچوں کی سی ضد کرکے توسیع لی کسی کو اسکے ماضی کی گندی فلمیں دکھا کر تو کسی کے بچوں کو قتل کی دھمکی دے کر۔ عاصم باجوہ نے اپنے وکیل سے بکواس لکھوا کر کٹھپتلی وزیراعظم کو دکھائیں اور کاٹھ کے الو کی جنرل کو دیکھکر ٹانگیں کانپ گئیں۔

یہ کرپٹ جرنیل۔۔ججوں سے من پسند فیصلے‘ انتخابات میں دھاندلی سے اپنے سیاسی چہرے لاتے اور راتب خور صحافیوں سے ”خود ساختہ سچ“ لکھواتے اور اپنے مخالفین کو اسلام و وطن کا غدار قرار دلواتے ہیں۔عام سپاہیوں کی قربانیوں کے پیچھے چُھپنا اور اپنی نسلوں کے لئے عیاشی کا سامان اکٹھا کرنا انکا وطیرہ بن گیا ہے۔

ہمارا مولوی۔۔رسول ﷺ کی نیابت نہیں۔ فتوی فروشی کرتا اور مذہبی جماعتیں دیوار سے لگائی دیمک زدہ لکڑیاں ہیں جو اونٹ نگل کر مچھر چھانتی ہیں۔عوام روٹی ‘دوا ‘خوشحالی کو ترستے ہیں تو جرنیل کے کتے تازہ گوشت ‘انکے حواری بڑے ہوٹلوں میں کھانے کھاتے قیمتی شرابیں پی کر قوم کو تقسیم کرنے کے پلان بناتے ہیں۔

وہ لوگ جو آئین‘ قانون‘ عدالت‘ انصاف اور جمہوری قدروں پر ایمان رکھتے ہیں۔۔انہیں کرپٹ جرنیلوں نے دیوار سے لگا دیا ہے۔ ایک پُر امن انتخابی تبدیلی اب ممکن نہیں۔خاکم بدہن۔۔سول وار یا صوبوں کی پاکستان سے خودمختاری کی قرار داد ۔۔ زیادہ دور نہیں۔ایک خونی انقلاب اب ہمارا مقدر ہے!