Monday, May 15, 2017

حافظ سعید کا سفر۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل پرویز مشرف صاحب فرماتے ہیں ”مسعود اظہر یا ذکی الرحمن لکھوی جیسے ’دہشت گرد‘ جو ہم نے بھارت کو سبق سکھانے کے لئے تیار کئے تھے اب اتنے طاقتور ہو چکے ہیں کہ اپنے ”مرشدوں“ کی بھی نہیں سنتے۔“ اس سے پہلے بھی وہ حافظ سعید صاحب کو ”پاکستانی بال ٹھاکرے “کے خطاب سے نواز چکے ہیں۔ایک سابق فوجی سربراہ کی زبان سے یہ ”کلمات طیبات“ سن کر غور ضرور کرنا چاہیے کہ وہ کیا عوامل تھے جس نے مشرف صاحب کو یہ سب کچھ اور سخت ترین الفاظ میں کہنے پر مجبور کر دیا جبکہ کارگل آپریشن میں حافظ سعید صاحب سے وابستہ نوجوان فوج کے جوانوں سے اور مشرف صاحب جو اس وقت فوج کے سپہ سالار بھی تھے ‘سے کہیں آگے سینہ سپر ہوتے
دکھائی دیتے تھے۔