Wednesday, May 31, 2017

Registrar Supreme Court - WhatsApp Call - JIT



Landline phone, will call via WhatsApp, name Bilal Rasool for JIT

Above news item is published in TheNews International and contributed by Ansar Abbasi.


Few thoughts about above news item:

Thursday, May 18, 2017

افغانستان والا ڈرامہ نئے کرداروں کے ساتھ۔


 اصل سوال یہ ہے کہ ان ۵۰ مسلم ممالک کے سربراہوں کو اسلام پر لیکچر کے لئے کس نے اور کیوں جمع کیا ہے؟ پھر وہی افغانستان والا ڈرامہ نئے کرداروں کے ساتھ۔




Monday, May 15, 2017

حافظ سعید کا سفر۔ فلاح انسانیت فاونڈیشن

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل پرویز مشرف صاحب فرماتے ہیں ”مسعود اظہر یا ذکی الرحمن لکھوی جیسے ’دہشت گرد‘ جو ہم نے بھارت کو سبق سکھانے کے لئے تیار کئے تھے اب اتنے طاقتور ہو چکے ہیں کہ اپنے ”مرشدوں“ کی بھی نہیں سنتے۔“ اس سے پہلے بھی وہ حافظ سعید صاحب کو ”پاکستانی بال ٹھاکرے “کے خطاب سے نواز چکے ہیں۔ایک سابق فوجی سربراہ کی زبان سے یہ ”کلمات طیبات“ سن کر غور ضرور کرنا چاہیے کہ وہ کیا عوامل تھے جس نے مشرف صاحب کو یہ سب کچھ اور سخت ترین الفاظ میں کہنے پر مجبور کر دیا جبکہ کارگل آپریشن میں حافظ سعید صاحب سے وابستہ نوجوان فوج کے جوانوں سے اور مشرف صاحب جو اس وقت فوج کے سپہ سالار بھی تھے ‘سے کہیں آگے سینہ سپر ہوتے
دکھائی دیتے تھے۔

Saturday, March 11, 2017

اونٹ نگلنا ۔۔ مگر مچھر چھاننا



اونٹ نگلنا ۔۔ مگر مچھر چھاننا

آج کل زور و شور سے دیندار خواتین و حضرات اسلام دشمن و توہین رسالت پر مبنی سوشل میڈیا مواد پاکستان میں بند کروانے پر لگے ہوئے ہیں۔اخبارات میں اشتہار چھپوائے جا رہے ہیں ٹوئٹر فیس بک پر مسلسل پیغام دیے جارہے ہیں لوگوں کو متوجہ کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے اور پی ٹی اے جیسے ادارے ہمہ وقت تیار ہیں جیسے ہی عوام کسی مواد کی نشاندہی کریں وہ اسے فوراً ناظرین کے لئے بند کردیں۔

تھانے کے ایس ایچ او سے لیکر وزیر داخلہ تک سب متحرک ہیں‘ دینی غیرت کا معاملہ ہے‘ چند ٹی وی اینکروں نے تو اسی غیرت کو استعمال کرکے اپنی ریٹنگ تک بڑھا لی ہے۔ بہت اچھا بہت مناسب۔۔۔مگر بھائیوں آپ سب کر کیا رہے ہو‘ کیا یہ مستقل حل ہے‘ کیا یہ پائیدار اور مناسب طریقہ ہے جو تمام جہات کا احاطہ کرتا ہے‘ سوچنے کی اصل بات یہ ہے۔

Saturday, January 7, 2017

خداراہ ۔۔ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ۔۔ نبی زحمت نہ بنائیے


اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت عین ایمان ہے اس جزو کے بغیر ایمان مکمل ہی نہیں ہوتا کہ رسو ل رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت ہی در حقیقت اللہ کی اطاعت ہے۔شاید ہی مسلمانوں کا کوئی طبقہ یا مکتب فکر ایسا ہو جو اس سے انکار کرے۔اسی طرح توہین رسالت بھی ایک متفقہ موضوع ہے کوئی مسلمان ہو ہی نہیں سکتا اگر اسکے دل و زبان پر توہین نبی رحمت کا شائبہ تک آ گیاہو۔لیکن اگر کوئی شخص توہین رسالت کا مرتکب پایا جائے تو اس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اس میں مختلف اقوال ہیں۔ سب سے پہلے دیکھتے ہیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خود ایسے معاملات کیسے طے کیا کرتے تھے۔

Wednesday, January 4, 2017

بھارتی فلموں پر پابندی --- تصویر کا دوسرا رخ



ہم۔۔پاکستانی۔۔ ایک دوسرے کی حب الوطنی بھارتی فلموں کو نہ دیکھنے سے پرکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس کوشش کے پیچھے دلیلوںکا خلاصہ یہ ہے کہ ”بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور ہمیں برباد کرنا چاہتا ہے۔1971ءمیں اس نے ہمیں تقسیم کیا اور آج بھی اپنی فلموں سے ہمیں اپنی ثقافتی یلغار کا نشانہ بنانا چاہتا ہے۔“ 

اسی سبب جو پاکستانی سینما مالکان نہایت بے شرمی سے بھارتی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کر رہے ہیں و محب وطن نہیں ہیں‘ حکومت نام کی کوئی شے اگر پاکستان میں ہے تو انہیں روکے وغیرہ وغیرہ۔


Monday, January 2, 2017

What if Bilawal Bhutto does this ...


اس معاشرے میں جہاں اب یہ کہا جاتا ہو ۔۔۔ سیاست عبادت نہیں تجارت ہے‘ اراکین اسمبلی کی کامیابیاں انکے شاندار کاروبار ہیں اور بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدانوں کی کا میابیاں انکی کاروباری سوچ کی آئینہ دار ہیں۔۔۔۔

 مزید تفصیل کے لئے ۔۔۔ کلک کریں